
بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ردبین میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے دوران 16 غیر ملکیوں سمیت 18افراد کو بازیاب کرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15 نائیجیرین اور 1 یمنی باشندہ شامل ہے۔
بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوایا جا رہا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...