عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا

622
  1. ڈیرہ اسمٰعیل خان میں لڑکی پر تشدد اور برہنہ کر کے گھمانے کے معاملے کو اٹھانے پر اپنے خلاف ویڈیو بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما داور خان کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان جس طرح پارٹی چلا رہے ہیں اس سے نظر نہیں آتا کہ کہیں انصاف یا وہ نظریہ ہو جو پاکستان تحریک انصاف کا خاصہ اور اس کا منشور ہے، خان صاحب کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح وہ پارٹی چلائیں گے تو پارٹی کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔‘

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’میں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف الزامات نہیں لگائے تھے، یہ ایک سماجی مسئلہ تھا جو میرے حلقے میں ہوا اور میں اس بات کی توقع نہیں کر رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر اس میں شامل ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں داور خان کنڈی کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا۔

تاہم پارٹی نے انہیں فوری طور پر برطرف کرنے کے بجائے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے الزام کی وضاحت طلب کی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ