پاکستان میں آئندہ چند برس میں پانی بڑا مسئلہ بن جائے گا

760

گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند برس میں پانی بڑا مسئلہ بن جائے گا ،کراچی میں پانی پہنچانا بھی ایک مسئلہ ہے ۔
کراچی میں پانی کے مستقبل پر سیمینار سے خطاب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وفاق تعاون کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مسئلے کو سمجھتے ہوئے پانی کی الگ وزارت بنادی ہے،کراچی کے پانی کے مسئلے پر وفاق ، سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہے ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ