سپریم کورٹ سے نااہل مگر عوامی نمائندوں کی طرف سے اہل

858

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو سپریم کورٹ کے 5 ججز نااہل قرار دے چکے ہیں ایسے میں عوامی نمائندوں نے اسے اہل قرار دے دیا۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ان ارکانِ پارلیمنٹ کو ترقیاتی کاموں کے نام پر 94 ارب روپے کی رشوت دی جنہوں نے نااہل شخص کو پارٹی کی سربراہی کرنے سے روکنے کے حوالے سے بل کو مسترد کیا اور اس دوران قومی اسمبلی میں ان ہی 94 ارب روپے کی گونج سنائی دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے قومی اسمبلی میں نااہل شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت کی سربراہی سے روکنے کے لیے بل پیش کیا گیا جو حکمراں جماعت اور ان کے اتحادی اراکین کی اکثریتی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ