شہری پرامن رہیں کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ڈی جی رینجرزسندھ

647

کراچی:ملک بھر میں لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے، سندھ میں بھی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سینکڑو ں کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ،اس ،موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نےکہاکہ شہری پرامن رہیں کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کا دھرنا، ایسے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شہری پر امن رہیں کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ شہری پر امن رہیں رینجرز کو سڑکوں پر آنے کی ہدایت کر دی ہے ۔کراچی میں اس وقت 22مقامات پر احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ