نیوز چینلز کی نشریات بند ہیں

626

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں احساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔
فیض آباد میں پولیس کا آپریشن سنیچر کی رات سے معطل ہے اور اس دوران نجی اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سنیچر کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔
پیمرا نے سنیچر کی دوپہر کو اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف کارروائی کی براہ راست کوریج پر نجی نیوز چینلز کو بند کر دیا تھا لیکن ان نیوز چینلز کی ویب سائٹس پر لائیو کوریج آ رہی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس پر لائیو کوریج کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ