صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

1054

حکومت پنجاب نے دو روز کیلئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...

  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کی بنیاد پر ملک کی ازسرِنو تعمیر اور تشکیل کا ...

کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہو...

آپ کی راۓ