
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نجکاری مسائل کا حل نہیں،اور کسی بھی ملازمین کونکالا نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی وی کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر کہی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کاپی ٹی وی کے قیام کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی ہیڈکواٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنے لوگ پی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے اور منسلک ہیں اور دیگر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مدت جون 2018میں ختم ہو گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ پی ٹی وی کے نظریہ کو واپس لایا جائے۔ مقابلے کی دوڑ میں ہم بہت آگے چلے گئے جو نظریہ پی ٹی وی کا کبھی تھا ہی نہیں۔