
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں کراچی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر دھرنے کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ہے۔دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں