رینجرز نے اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

820

پاکستان رینجرز نے اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،جبکہ پولیس اور فرنٹیر کور(ایف سی ) کو آئی ایٹ مرکز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مظاہرین کی بڑی تعداد بھی دھرنے کے مقام پر جمع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ کنٹینر سے رہنماؤں کی تقریروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس موقع پر بکتر بند گاڑیاں،واٹر کینن اور ایمبولینس بھی دھرنے کے مقام پر پہنچا دی گئیں ہیں، آئی ایٹ اور فیض آباد کے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند کردی گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ