
مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں سے صورتحال کشیدہ ہونے سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں۔یادرہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے ہنگاموں کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کا سر پھوڑ دیاگیا جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کیا تھا،اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑٖپوں کے نتیجے میں سیکڑوں زخمی ہوگئے۔