
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مذہبی جماعت کےکارکنوں کو فوری رہاکرنے کا حکم دے دیا، شہباز شریف نے کہاکہ دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو فوری طوپر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی پر مذہبی جماعت نے دھرنا دیا تھا جس پر حکومت نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران حکومت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو گرفتار کیا تھا اور اب شہباز شریف نے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو جلد رہائی کا حکم دیا تھا