پاکستان کے تجربات سے استفادہ

738

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےسعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی موجود تھے ، اس موقع پر وزیراعطم نے خطے میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم کے دور ے میں سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت اسلامی عسکری اتحاد کے ارکان دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہیں ۔
ریاض میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی شاہ سلمان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شامل تھے ۔
اس موقع پر دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔
شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات ہوئی ،محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسلامی عسکری اتحاد میں شامل دیگر ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کےلیے تیار ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے ولی عہد کے ویژن 2030 ءکے حصول کیلئے تکنیکی اور انسانی وسائل کی فراہمی کی بھی پیشکش کی ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ