پاکستانیوں کو زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا

642

ترکی کے شہر استنبول میں 57پاکستانی تارکین وطن بازیاب کرا لیے گئے، انسانی اسمگلروں کے تین پاکستانی ساتھی بھی پکڑے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق انسانی اسمگلروں نے پاکستانیوں کو زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا جارہا تھا۔اسمگلرز نے انہیں 10ہزار ڈالرز کےعوض یورپ پہنچانے کا جھانسا دیا تھا اور یورپ پہنچانے کے بعد ہی پیسے وصول کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
یورپ پہنچنے سے پہلے ہی ان افراد کو ترکی میں قید کر لیا گیا اور گھر سے 10ہزار ڈالر منگوانے کا مطالبہ کیا گیا۔
ترک پولیس نے کارروائی کے دوران انسانی اسمگلروں کے ساتھی 3پاکستانی نژاد افراد بھی گرفتار کرلیے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ