پی ٹی آئی اجلاس

665

تحریک انصاف نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حلف نامے میں تبدیلی کی آزادانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس ہوا،جس میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف کی مرضی اور منشاء کے بغیر حساس ترین قانون میں ترمیم ممکن نہیں تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آغاز سے اختتام تک معاملے میں گہری سازش کے آثار دکھائی دیتے ہیں، حقائق قوم کے سامنے لانے کیلئے معاملےکی آزادانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پورے معاملے میں حکومت نام کی چیز قوم کو نظر نہیں آئی، پاکستان کو افراتفری اور سنگین داخلی بحران سے بچانے کیلئے عسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے۔
اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملز کیس پر کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف نے حدیبیہ کیس کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔
اجلاس نے نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے فوری مداخلت اور پراسکیوشن برانچ کی کارگردگی کے جائزے کا مطالبہ بھی کیا ۔
اجلاس میں ملک میں قبل ازانتخابات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ