پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے: بلاول بھٹو

955

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، ایٹمی طاقت بننے کی وجہ بھی پیپلزپارٹی ہے۔

اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے ہٹادیں گے، جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں صرف اقتدار کے لئے لڑرہی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پرنہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ