
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کے ساتھ تعاون کرے گا۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’پاکستان نے اسلامی فوجی اتحاد کو اپنے تجربات سے فائدہ پہنچانے کی پیشکش کی ہے، فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس میں اہم چیزیں زیرغور آئیں، شدت پسندی سے نمٹنے اور میڈیا مہم پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون اور مشترکہ مشقوں کی تجویز بھی زیر غور رہی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اجلاس میں پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں اقدامات کو اجاگر کیا اور اس قسم کی کوششوں میں مدد اور تعاون کا اعادہ کیا۔‘
اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران نے پاکستان کی اتحاد میں شمولیت پر اعتراض اٹھایا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح پر قریبی روابط قائم ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ رابطہ اس وقت ہوا جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تفصیلی مشاورت کے لیے ایران کا دورہ کیا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...