
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ سے رہ نمائی لے کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نواز شریف نے قوم کےنام اپنے پیغام میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں اقلیتوں کے حقوق کی پاس داری کی جائے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ عوام تفرقہ پھیلانے، نفاق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔
انہوں اپنے پیغام میں نوجوانوں کے لیے یہ کہا ہے کہ نوجوانوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے،نوجوان باہمی محبت اور بھائی چارے کی روشن قدروں کو فروغ دیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...