
صدر مملکت ممنون حسین کا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آج ہمارے لیے تذکیر و تجدید عہد کا مقدس دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل اسلام نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے کرۂ ارض کو جنت نظیر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد دنیا سے ظلم، فسق و فجور، خود ساختہ خداؤں کا خاتمہ تھا، زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آفاقی تعلیمات ہیں۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ دعا ہےاللہ تعالیٰ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...