
لاہورمیں مذہبی جماعت کی جانب سے جاری دھرنا7روز کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،جس کے بعد دھرنے میں شریک افراد منتشر ہوگئے ہیں،دھرنے کے خاتمے کا اعلان حکومت پنجاب سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا ۔
راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ 20دسمبرتک سامنے لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے،دھرنا ختم ہونے سے 7روزسے بند سڑک بھی کھل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مطالبات کی منظوری کےلیےحکومت کوایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نےصوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کےاستعفیٰ کامعاملہ خواجہ حمیدالدین سیالوی پرچھوڑدیا ہے۔
اشرف جلالی کا دھرنے کے خاتمے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ ہمارےتمام مطالبات کومان لیاگیاہے،ہم نے25نومبرکومال روڈپرمطالبات کےحق میں دھرنادیا،مذاکرات میں ہمارے 6 مطالبے تھے،حکومت کوایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے جس میں حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ زاہدحامدکااستعفیٰ منظورہوگیامگراصل لوگ سامنےنہیں آئے،ہمارا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے کہ ختم نبوتﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کا ذمہ دار کون تھا۔آئین میں قادیانوں کوغیرمسلم قراردیاگیا اس میں تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے دھرنا شرکاء کا بھاری تعداد میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...