
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے وہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اہل نہیں ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے – میپ) کے بانی عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت اور پی کے – میپ کا نظریہ ایک ہے اور دونوں جماعتوں کا رشتہ بہت مضبوط ہے جبکہ مجھے نظریہ ہمیشہ عزیز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے اصل رکھوالے ہیں اور ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں جو ترقی ہوری ہے اس کی مثل تاریخ میں نہیں ملتی، پورے صوبے میں سڑکیں بن رہی ہیں اور ایسے ترقیاتی کام ان کی حکومت سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی کے میپ عبدالصمد خان اچکزئی نے ایک مرتبہ افغانستان کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر شاہراہوں کو دیکھ کر خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بھی ایسی سڑکیں ہونی چاہیے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کا خواب سچ کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں سڑکوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان صوبے کے ہر صوبے سمیت چین کے صوبے شنکیانگ سے مل رہا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...