اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

657

کیوایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے بھی اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیااور کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں چائنا کٹنگ، ٹارگٹ کلر اورڈرائی کلینر والے نہیں ہوں گے۔
سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، لیکن پارٹی میں ڈرائی کلینرز، چائنا کٹنگ کرنے والے اور ٹارگٹ کلرز کی کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔
اس موقع پر انہوں نے 16 دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں اورنگی سے ہی حصہ لیں گے اور باقی حلقوں سے اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کریں گے ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ