
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نوازشریف میرے سیاسی پیرہیں میرا استعفاان کے پاس ہے اورمیرے استعفے کافیصلہ نوازشریف نے کرناہے،وفاقی حکومت نے قوم کوصورتحال سے نکا لا جوقابل تعریف ہے جبکہ دھرنے والوں نے زاہد حامد کے موقف کو رد نہیں کیا تھا اور ہم تمام علماکرام کااحترام کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ پیر حمیدالدین سیالوی ن لیگ کوسپورٹ کرنے والوں میں ہیں اورپیرحمیدالدین سیالوی کے بھتیجے بھی ایم پی اے ہیں جو معاملے کو سلجھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام علما کا احترام کرتےہیں ، میرا استعفیٰ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کرناہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...