چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو

721

چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ چشتیاں میں تبدیلی آگئی ہے، 7 سال پہلے یہاں جلسے میں دو تین سو لوگ ہوتے تھے لیکن اب تعداد سب کے سامنے ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے جبکہ حکومتی ارکان اسمبلی کو فنڈز کے نام پر 94 ارب کی رشوت دی گئی۔ نواز شریف پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کی ہر چیز قربان کے لیے تیار رہتے ہیں، حکومت بتائے کہ کون سا دباؤ تھا اور کس کو خوش کرنے کیلیے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی گئی، نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے عدلیہ و فوج کے خلاف سازش کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو 94 ارب کے فنڈز رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ، اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔کے پی پولیس نے بڑا قتل عام ہونے سے بچالیا، ہماری کوشش ہے کہ پولیس میں تبادلے اور پرموشن میرٹ پر ہوں، ہماری حکومت آئی تو ملک کی پولیس کو میرٹ پر لے آئیں گے اور سیاسی مداخلت ختم کردیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ