
جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق ہو گئے ہیں ،سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق سروکئی میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد کے علاوہ امن کمیٹی کے کمانڈر ولی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سےعلاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔