
وزیر بجلی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے اور تازہ فیصلے سے ایک کروڑ سے زائد بجلی صارفین لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا پائیں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد پنجاب کے بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی جبکہ دیگر صوبوں کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستورجاری رہے گی۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں پنجاب کے 83.4 فیصد فیڈرز اور ملک کے دیگر علاقوں کے صرف 16.6 فیصد فیڈرز شامل ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل کرنے میں سندھ کے 4.1 فیصد، خیبرپختونخوا (کے پی) کے 5 فیصد اور کوئٹہ کے 1.22 فیصد فیڈرزکا اضافہ کیا گیا۔
پنجاب کےمزید 4 ہزار 128 فیڈرزکولوڈشیڈنگ سےمکمل استثنیٰ دے دیا گیا جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر4 ہزار344 فیڈرزمیں زیرولوڈشیڈنگ ہوگی۔
سندھ کے 180 فیڈرزکولوڈشیڈنگ سےمکمل استثنیٰ دیا گیا ہے جس کے بعد سندھ میں مجموعی طور پر 204 فیڈرز میں لوڈڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...