
جاویدہاشمی نے پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف نےجاویدہاشمی کوگرم جوشی سےگلےلگایا۔
جاویدہاشمی سےملاقات میں مریم اورنگزیب، سعد رفیق، پرویزرشید، احسن اقبال، مریم نواز سمیت پارٹی کے دیگر رہنمابھی شریک تھے۔
اس موقع پر مریم نواز نےجاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ویلکم بیک ہوم‘‘۔ جبکہ نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو گرم جوشی سے گلے لگا لیا۔
واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے چند روز قبل کہا تھا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور اب مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی اپنی سیاست جاری رکھوں گا،مسلم لیگ (ن) میرے خاندان کا اثاثہ ہے،این اے 149ملتان شہر میراحلقہ انتخاب ہے ،یہاں سے کوئی مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روک نہیں سکتا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...