
اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے ہوشیار ہوجائیں ، کیوں کہ آپ کے پیسے کہیں اورملک سے نکل سکتے ہیں۔ایسا ایک واقع کراچی کے اے ٹی ایمز میںپیش آیا ہے،اے ٹی ایمز میں اسکمرز لگا کر صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے صارف رقم پاکستان میں نکلوائے گا تاہم پیسے چین میں موجود کسی شخص کو ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز کے دوران سیکڑوں صارفین اپنی رقم کھو چکے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق اے ٹی ایم اسکمرز نے کراچی کے 579اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکالی۔ایف آئی اے نے بھی سائبر کرائم ایکٹ کے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...