
پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ، اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں پی پی کا بڑا جلسہ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آمروں ، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں اور 50 سالہ دور کے بعد آج تیسری نسل ہے جو اس علَم کو اٹھائے جدوجہد کے میدان میں سرگرعمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی آمریت مسلط کی گئی یا شہریوں کے حقوق سلب کیے گئے تو پیپلزپارٹی نے علمِ بغاوت بلند کیا اور ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ نوازشریف نے امیر المومنین بننا چاہا اور آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید بے نظیر بھٹو نے نوازشریف کے منصوبے کو خاک میں ملادیا، بے نظیر نے پرویز مشرف کی دہشت گردی سے متعلق منافقانہ پالیسوں پر آواز اٹھائی اور جب وہ واپس آئیں تو پورے ملک میں دہشت گردوں کو للکارا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...