مقابلہ کریں گے اور اپنی جمہوریت لائیں گے

609

اسلام آباد: اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ بھٹو صاحب کل بھی زندہ تھے،آج بھی زندہ ہے،ہم شہادت پر یقین رکھتے ہیں ،شہید کبھی مرتا نہیں ،ذوالفقار بھٹو اور بی بی صاحبہ آج ہم کو دیکھ رہے ہیں،ہمیں پانچ سال ملے، بینظیر کے کیے وعدے ہم نے نبھائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ نواز شریف نے پاکستان کو کنگال کردیا، ہم ان سے لڑیں گے،نواز شریف کی جمہوریت کا ساتھ نہیں دیں گے، ہم نے دو بار ان کی جمہوریت بچائی، ایک بار جعلی مینڈیٹ اور جعلی خان سے ان کو بچایا لیکن اب ایسا نہیں کریں گے۔ مقابلہ کریں گے اور اپنی جمہوریت لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاور کی بھوک نہیں ہے، افسوس اس کا ہے جو ملک کے ساتھ ہورہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عبوری حکومت سے پہلے یہ ہار مان جائیں۔جلسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کو جعلی خان قرار دے دیا اور کہاکہ جعلی خان کو سمجھ میں نہیں آرہاہے، سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ ڈکٹیٹر کا ہمیشہ کیلئے حال ہی ہوتا ہے اس کا کوئی فیوچر نہیں ہوتا میں ڈکٹیٹرز کو کہتا تھا آپ کا فیوچر نہیں، مشرف نے دیکھا فیوچر نہیں اس لیے ملک سے باہر بیٹھا ہے، اب جو ہوگا ووٹ کے ذریعے ہوگا۔کشمیر معالے پر جلسے میں خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بھارت کو اسے نہیں لینے دیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ