
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلے پر پیپلزپارٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کر دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ منظر عام پر آتے ہی ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اورعدالتی حکم پرفوری عمل کیاجائے،ترجمان پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کوگرفتارکیاجائے۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرلانےکاحکم دیدیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...