
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جون میں مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد عام انتخابات ہوں گے لیکن ملک کی سیاسی صورتحال کے دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بہت سے اتحاد کی خبریں آرہی ہیں ،زیرو جمع زیرو بھی زیرو ہی ہوتا ہے ، موجودہ صورتحال میں اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔جھنگ میں پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 80ارب کی لاگت سے 14مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس وقت بھی ن لیگ کی حکومت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں اتنی کم مدت میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے ،جرمنی میں بھی اس طرز کے منصوبے 36مہینوں میں مکمل ہوتے ہیں ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں نہیں کرنا چاہتا جس سے لوگوں کی دل آزاری ہو، آج کل الائسنز بنائے جارہے ہیں لیکن صفر جمع صفر ہمیشہ صفر ہی ہوتا ہے۔ اتنا کہتا ہوں کہ ہمارے خلاف اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت جون میں مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد دی گئی آئینی مدت میں عام انتخابات ہوں گے اور عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے، امید ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ہمیں ہی سرخرو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین گالم گلوچ کرتے ہیں لیکن ہماری تربیت نواز شریف نے کی ہے جو نجی محفلوں میں بھی مخالفین کو گالیاں نہیں دیتے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...