
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اختلافات کے باعث وزارت داخلہ چھوڑی لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔تفصیلات کے مطابق اپنے حلقے این اے 52کے گاؤں کوری خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو ملک مخالف بیان کا جواب دیتا تھا چاہے امریکہ کی طرف سے ہو یا بنگلہ دیش کی طرف سے، اس ملک میں نعرے لگانے والے لیڈر بہت ہیں عمل کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خوشامدی نہیں، جو نواز شریف میں خامی ہے وہ بتا تا ہوں، وطن عزیز کو بہت خطرات ہیں مجھے پاکستان اورعوام سے پیار ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہناتھا کہ یہاں سیاست میں لوگ بہت گر جاتے ہیں لاہورمیں ایک بڑا سیاسی لیڈر ایسے شخص سے ملاجس کوکبھی اچھے الفاظ سے نہیں پکارا، آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کا لیڈر ایسا نہیں ہے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...