
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ سول بالادستی اور آئین کی بالا دستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،آئین کی حکمرانی کی بات کرنےکےلیے قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ہر خوشحالی کے پیچھے جرم نہیں ہوتا ہے،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ودیگر گروپ مسلم لیگ(ن)کو گرا نہیں سکے،سیاسی مخالف سمجھےہیں(ن)لیگ کوگرانےکیلیے اتحاد کرلیں۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی بس نکل گئی ہے، اب نوجوان قیادت پر زیادہ بوجھ ڈال رہے ہیں زرداری شاطر آدمی ہیں، ان کے اپنے مسائل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی پگھل چکی ہے،لینڈ سلائیڈنگ والی پیپلزپارٹی اب لاکھوں سے ہزاروں ووٹوں پر آچکی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...