
پاک فوج کےترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ محب وطن بلوچ غیرملکی اسپانسر دہشت گردی کو مسترد کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ محب وطن بلوچ رضاکارانہ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکے ہوئے بلوچوں کی طرف سے خود احساس کیا جانا کامیابی کا عکاس ہے، محب وطن بلوچ غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ کامیابی سول و فوجی قیادت کی مضبوط کوششوں کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان اسمبلی میں منعقدہ تقریب میں بلوچستان کی مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 300فراریوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈالے ہیں۔اس تقریب میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...