اسحاق ڈاراشتہاری قرار

655

 

 

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قراردینے کی استدعا کی جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ،وکیل صفائی کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ ضروری ہیں،اسحاق ڈارکی ایم آرآئی کاانتظارتھا،سینے میں اب بھی تکلیف ہے،انہوں نے کہاکہ دل کی شریان میں بھی معمولی مسئلہ ہے،مزیدٹیسٹ ہوں گے۔اسپیشل پراسیکیوٹرنیب کا کہنا تھا کہ ملزم کوعدالتی کارروائی کاعلم ہے،وارنٹ لندن بھجوانے کی ضرورت نہیں،ہرمیڈیکل رپورٹ دوسری سے مختلف ہے،اسحاق ڈارکودل کی کوئی تکلیف نہیں۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے ضامن کو ہدایت کی کہ اگر آئندہ سماعت پر اسحاق ڈار نہ پیش ہوئے تو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ