فاٹا اصلاحات پر سنجیدگی کی یقین دہانی

689

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر سنجیدگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جمعے کو بلا لیا جبکہ اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت تمام معاملات پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں ان تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا جنہیں فاٹا اصلاحات پر تحفظات ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعے کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا اور اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ