ن لیگ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ خواجہ سعد رفیق نے بڑی بات کر دی۔۔ جانئے

757

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نئی بحث کا آغاز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق سیکیورٹی آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سابق سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کردیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گرو منگت روڈ پر کیپٹن مبین شہید انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایک آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سوال اٹھا تھا، جس پر ہم نے انکار کردیا تھا اور اس کے بعد سے ہمیں مذکورہ غلطی کے الزام میں مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے کی یاد دلاتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ کس کے کہنے پر انہوں نے یہ سب کیا تھا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ