سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی

730

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں طویل نگراں سیٹ اپ کا آلہ کار بن رہی ہیں ،الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے کام کے لیے پانچ سے چھ ماہ درکار ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ 2013کا پاکستان نہیں ہے،دہشت گردی کی کمر توڑدی گئی ہے ،کراچی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قابو پالیا گیا ہے،کراچی کے کھیل کےمیدان بھی آباد ہو رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پالیا ، کوئی بھی حکومت مفت میں بجلی فراہم نہیں کرسکتی،کے الیکٹرک بجلی چوری روکنے کیلیے مزید اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمن پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں ،جمہوری قوتیں پاکستانی کی ترقی کے لیے کام کریں،امید ہے تمام ادارے تعاون کریں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو پرامن اور ملک کا اقتصادی انجن بنایا جانا چاہیے،کراچی میں جن افراد نے جرائم میں حصہ لیا،قانون کےمطابق کارروائی ہوگی،مطلوب افراد کی حوالگی کےلیے ممالک سے رابطہ میں ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ