
وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے طویل مدتی پلان (ایل ٹی پی) پر 21 نومبر کو دستخط کیے گئے اور اسے 18 دسمبر کو عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز ڈان میڈیا گروپ کے تعاون سے سی پیک سے متعلق کاروباری مواقع کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کس طرح پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ہے، انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عالمی معیشت میں تیزی سے تبدیلی لانے کے لیے لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔
واضح رہے کہ کانفرنس میں سیکڑوں وفود نے شرکت کی، سی ای او ڈان حمید ہارون نے شرکاء کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور پاک چین طویل مدتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...