امریکی ڈالر کی اڑان جاری ایک سو بارہ پر

678

پاکستان کی دونوں مارکیٹوں یعنی انٹر اور اوپن مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید بے قدری کا شکار رہا،12 دسمبر کو جیسے ہی بینکوں میں ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر کو پر لگ گئے اور ایک وقت امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں 110 روپے کی سطح تک عبور کرلی، تاہم ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا گیا، اور ایک موقع پر امریکی ڈالر 112 روپے تک پہنچ گیا، تاہم کچھ بہتری کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 106 روپے 50 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 108 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جار ی ہے، ڈالر کی قیمت تیزی سے اوپر جانے کے بعد 108 روپے سے زائد تک پہنچ گئی، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر 112 روپے تک بھی پہنچی، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم اس کی وجہ نہیں بتاسکتے، دوسری جانب یونائیٹڈ نیشن اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ کو درپیش خطرات کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ