مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے

709

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی و وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 3 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہوچکے ہیں۔ استعفیٰ دینے والوں میں مولانا رحمت اللہ، غلام نظام الدین سیالوی اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ