
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں یا درکھی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپردہشتگردحملےکی مذمت کی ہے،وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےناسورکوشکست دی ہے،دشمن عناصر کےخلاف بہادرافواج کےکردار کو قوم بھلانہیں سکتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا،دہشتگردی کےخلاف جنگ جیت لی ،اس ناسور کاجلد خاتمہ ہوگا۔