ملک بھر میں سردی شدید لہر ، مری میں برف باری جاری

598

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے،سردی کی شدت سے قومی شاہراہوں پر دھند چھا گئی جس سے حدنگاہ 30 میٹر رہ گئی،آزادکشمیرمیں وادی نیلم ، نکیال اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔مری میں وقفےوقفےسےبرفباری، رات سےاب تک4انچ برف رکارڈ کی جاچکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور قومی شاہراہوں پر دھند چھا گئی جس سے موٹروے پر شہریوں کو ٹریفک کی روانگی متاثر ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔آزادکشمیرمیں وادی نیلم ، نکیال اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔مری میں وقفےوقفےسےبرفباری، رات سےاب تک4انچ برف رکارڈ کی جاچکی ہے ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگاپربت، بٹوگا اوربابوسرٹاپ پر بھی برف باری کا سلسلہ جا ری ہے،جبکہ چلاس شہراورگردونواح میں وقفے وقفےسےہلکی بارش نے موسم سرد کردیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ