
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےصدرقمرزمان کائرہ نے کہاکہ یہ لوگ میٹرو ٹرین پر شادیانے بجا رہےہیں،کیامیٹرو ٹرین سےلاہورکے لاکھوں مسائل حل ہوجائیں گے؟،کیامیٹروٹرین سے پنجاب کےدیہی عوام کےمسائل حل ہوجائیں گے؟۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب طالبان کےاستادسےسمجھوتا کرکےنیااتحادبنالیتےہیں،عمران خان صاحب کو کوئی کچھ نہیں کہتا،اسپیشل پراسیکیوٹرحکومت نےلگایا،اب اس کیخلاف احتجاج کررہےہیں