
نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر ملتان میں مشتعل وکلا کی جانب سے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی ۔مشتعل وکلا سیشن کورٹ میں داخل ہوئےاورعدالت کے دروازے ، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق وکلا نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پر شدید احتجاج کیا اور انہوں نے دوران سیشن کورٹ میں داخل ہو کر عمارت کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا یا ۔وکیلوں نے شدید نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود کھڑکیاں اور شیشے کے دروازوں کو بھی توڑ دیا ۔احتجاج میں خواتین وکلا نے بھی حصہ لیا ۔ موقع پر موجود پولیس خاموش تما شائی بنی رہی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...