عاشقان رسول نےاستعفےدیناشروع کردیے

616

مسلم لیگ ق کےرہنماپرویزالہیٰ کی سینئر وکلا کےاجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت پرکوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا،ن لیگ میں موجود عاشقان رسول نےاستعفےدیناشروع کردیےہیں، انہوں نے کہاکہ ابھی آغاز ہے مزید استعفے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہناتھاکہ ختم نبوت پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، اور ن لیگ میں موجود عاشقان رسول ﷺ نے استعفیٰ دینا شروع کردیے ہیں اور آئندہ اور بھی لوگ دیں گے، پرویز الہٰی کا مزید کہناتھاکہ طاہرالقادری کیساتھ مظلوموں کوانصاف دلانےکیلیےہرمحاذ پرساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، آصف زرداری ، شیخ رشید احمد اور مصطفیٰ کمال بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا اعلان کرچکےہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ