حکومتی حلقے اس معاملے میں الجھن کا شکار

1015

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہاکہ فاٹا اصلاحات پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین کا عرصہ دراز سے مطالبہ ہے۔حکومت نے چھ یا آٹھ ماہ کے عرصے میں سب سے مشاورت کے بعد ایک پیکج بنایا جس کا ایک چھوٹا سا حصہ نفاذ کے لیے لایا جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانا ہے یعنی فاٹا کے عوام کو دیگر پاکستانیوں کی طرح حقوق فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہناتھاکہ حکومت نے فاٹا اصلاحات کا بل پیش کیا جس کی کاپیاں اب تک ہمارے پاس پڑی ہوئی ہیں، لیکن اس کے بعد بل کو حکومت کی جانب سے اچانک غائب کر دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ حکومتی حلقے اس معاملے میں الجھن کا شکار ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ