
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ امریکاکومتنازع بنانے پرتلے ہیں،عرب ممالک بھی مالی دباؤکاآپشن بروئے کارلائیں جبکہ امریکاپردباؤکے لئے مخصوص پراجیکٹس کابائیکاٹ مؤثرآپشن ہے۔تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہناتھاکہ امریکاپردباؤکے لئے مخصوص پراجیکٹس کابائیکاٹ مؤثرآپشن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاجرات مندانہ مؤقف اختیارکرناضروری ہے اورحکومت جوائنٹ سیشن بلاکرلائحہ عمل تیارکرے