عمران خان آج اتنے خوش کیوں؟ جانئے

647

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک سال تک سپریم کورٹ میں میرا مقدمہ چلا اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ تلاشی میری ہوئی ہے اور عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا رکرتا ہوں، میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے ، نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم ہے اور ہم جہانگیر ترین فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ میں بیرون ملک کرکٹ کھیل کر پیسے پاکستان لایا جبکہ نواز شریف نے غریب عوام کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجا۔جہانگیر ترین کے فیصلے پرافسوس ہوا، تکلیف یہ ہے کہ میرا اس شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جبکہ جس نے غریب قوم کا پیسا چوری کیا اس سے موازنہ کیا گیا۔ ایک سال سپریم کورٹ میں میرا کیس چلا،نواز شریف کو کوئی اور شخص نہیں ملا ہوگا اور مجھ پر کیس کرنے کے لئے ایک منشیات فروش کے ذریعے کیا گیا۔ میں نے عدالت میں60سے زیاد ہ دستاویزات جمع کرائیں جبکہ شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے حالانکہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ یہ قطری خط ہے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ